پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل فیصل آباد میں کھیلا جارہا ہے

بدھ 6 دسمبر 2006 12:39

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06دسمبر2006 ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل فیصل آباد میں کھیلا جارہا ہے۔ فلڈلائٹ کی تنصیب کے بعد یہ اقبال اسٹیڈیم میں پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ ہوگا۔کپتان انضمام الحق آئی سی سی کی جانب سے عائد چار میچوں کی پابندی کے خاتمے کے بعد دستیاب ہیں اور دوسرے ون ڈے میں قیادت کے فرائں انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان برائن لارا کا کہنا ہے کہ ون ڈے کرکٹ ٹیسٹ سے یکسر مختلف ہے اورویسٹ انڈیز کو اب ورلڈکپ تک کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلنا اس لئے اب ٹیم کی تمامتر توجہ ایک روزہ کرکٹ پر ہے اورہم اپنی حالیہ عمدہ کارکردگی کا سلسلہ پاکستان کے خلاف سیریز میں جاری رکھیں گے۔ پانچ میچوں کی سیریز کا راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پہلا میچ بارش کے سبب منسوخ ہوگیا تھا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب تک ایک سو پانچ ایک روزہ میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے باسٹھ ویسٹ انڈیز اور اکتالیس پاکستان نے جیتے دو میچ نامکمل رہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں