ایک ہی گھر کے چار افراد کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیاگیا

منگل 12 دسمبر 2006 18:44

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12دسمبر2006 ) ایک ہی گھرانے کے چار افراد کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیاگیا۔جن میں خاتون ،بیٹا ،بیٹی اور نواسی شامل ہیں۔اہل محلہ کو واردات کاعلم صبح کے وقت ہوا۔نوجوان ٹیلر ساجدعلی نے اپنی بیوی کو طلاق دے کر چھ ماہ قبل دوسری شادی کی تھی ۔نئی بیوی اپنے میکے میں موجود ہونے کی وجہ سے محفوظ رہی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ منیر آباد کی گلی نمبر 2میں 27سالہ ساجد علی اپنے گھر میں ٹیلرنگ کاکام کرتاہے۔

اس کی پہلی شادی اپنی مامو ں زاد سے ہوئی مگر ناچاقی کی وجہ سے اسے طلاق دے دی۔پھر چھ ماہ قبل اس کی شادی بچیانہ جڑانوالہ میں ہوئی جوکہ ان دنوں اپنے میکے گئی ہوئی ہے ۔ ساجد علی کاوالد محمد صادق بچپن ہی میں فوت ہوگیاتھا۔

(جاری ہے)

اس کی شادی شدہ بہن ساجدہ انہیں ملنے کیلئے آئی ہوئی تھی ۔گذشتہ صبح جب ان کے گھر کادروازہ نہ کھلا تو اہل محلہ کو تشویش ہوئی چنانچہ اندر جاکر دیکھا گیاتو وہاں ساجدعلی،ہمشیر ہ ساجدہ، والد ہ خدیجہ بی بی اور بھانجی رضیہ گڑیا کی نعشیں پڑی ہوئی تھیں جنہیں تیز دھار آلے سے ذبح کردیاگیاتھا اور ان کاحلیہ بگڑ چکا تھا۔

ساجد علی کی صرف دو شادی شدہ ہمشیر ہ محفوظ رہیں جو اپنے سسرال تھیں۔نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال پہنچا دی گئیں۔غلام محمد آباد پولیس مصروف تفتیش ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں