ائیر پورٹ سیکورٹی فورس کے سابق سیکورٹی افسرمحمد جمیل پر اے ایس آئی کی موجودگی میں اغواء کے بعد تشدد ،پولیس نے موقع سے گرفتار ملزمان سے مک مکا کر کے انہیں چھوڑ دیا ، مدعی پر صلح کیلئے دباؤ

اتوار 31 دسمبر 2006 19:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر۔2006ء) ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کے سابق سیکورٹی افسر محمد جمیل کو صبح سویرے اپنے گھر سے فیکٹری جاتے ہوئے اعجاز حسین ، یاسر ، امان اللہ ، شہباز ودیگر ملزمان نے گھاٹ لگا کر گن پوائنٹ پر روک کر تشدد کیا اور پھر اغواء کر کے گھسیٹے ہوئے یاسر یونگ فیکٹری میں سے جا کر زبردست تشدد کا نشانہ بنایا ، پولیس چوکی سمن آباد کے ملازمین نے اے ایس آئی منیر کی سربراہی میں تشدد روکنے کی بجائے ملزمان کو شہہ دی تو ملزمان نے مضروب جمیل کے بازو ٹانگ اورسینے کی ہڈیاں توڑ دیں بعد ازاں میڈیکل سرٹیفکیٹ کے باوجود پولیس چوکی سمن آباد نے مقدمہ کے اندراج میں لیت ولعل سے کام لیا جبکہ ملزمان پارٹی خود ساختہ وقعہ بنا کر اس پر چہ درج کر کے صلح کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے مضروب جمیل تا حال ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ہے لیکن مقامی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود مک مکا کر کے موقع پر گرفتار ملزمان کو چھوڑ دیا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں