فیصل آباد کے نواحی قصبہ ڈجکوٹ کے قریب شادی پر فائرنگ نے دو معصوم بہنوں کی جان لے لی، خوشی کا موقع کربلا بن گیا

اتوار 4 مارچ 2007 23:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2007ء) شادی پر فائرنگ کے دوران دو بہنیں جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، خوشی کا موقع کربلا میں تبدیل ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک نمبر274سیماناگاں ڈجکوٹ میں ادریس کے بیٹے منیر احمد کی بارات چچا یونس کے ہاں آئی اور خوشی میں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر مقامی زمیندار فیصل احمد کی دو معصوم بچیاں دس سالہ سدرا اور نو سالہ ندا جوگلی میں کھیل رہی تھیں موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ ایک ستر سالہ شخص محمد صدیق شدید زخمی بھی ہو گیا جسے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں پراس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اس موقع پر علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور خوشی کا موقع ایک دم کربلا میں تبدیل ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں