حکومت نے چیف جسٹس کے دورہ فیصل آباد کے موقع پر طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

جمعرات 14 جون 2007 15:06

فیصل آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار14 جون 2007) حکومت پنجاب نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کے دورہ فیصل آباد کے موقع پر طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے دورہ فیل آباد کے موقع پر مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کو ٹارگٹ دیا تھا کہ سولہ جون کو چیف جسٹس کی فیصل آباد آمد پر حکومت بھی ریلی نکالے اور طاقت کا مظاہرہ کرے اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حساس اداروں نے وفاقی حکومت کو ایک رپورٹ ارسال کی تھی کہ اگر ایسا ہوا تو پھر فیصل آباد میں بھی کراچی والے حالات پیدا ہوسکتے ہیں اس لئے ق لیگ ریلی اور طاقت کا مظاہرہ نہ کرے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلع ناظم اور دوسرے ق لیگ کے عہدیداران کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ ق لیگ والے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی اور جلسہ نہ کریں اور اپنے ورکرز کو کہیں کہ وہ سولہ جون کو اپنے گھروں میں رہیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری ان پر عائد نہ ہوسکے اور چیف جسٹس کی ریلی کو ناکام بنانے کے لئے عوام کو بتائیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں