چیف جسٹس افتخار چوہدری کا فیصل آباد بار سے خطاب،قافلہ پنڈی بھٹیاں سے نکل کر چنیوٹ کی جانب رواں‌دواں

ہفتہ 16 جون 2007 22:51

فیصل آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین۔ 16 جون 2007 ) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری آج فیصل آباد بار سے خطاب کررہے ہیں۔ہفتہ کی صبح اسلام آباد سے روانہ ہونے والا ان کاقافلہ فیصل آبادکی جانب گامزن ہے ۔۔۔قافلہ اس وقت پنڈی بھٹیاں سے ہوتا ہوا چینوٹ کی جانب جارہاہے۔اس سے پہلے جب قافلہ مختلف مقامات سے ہوتا ہوا چکوال پہنچا تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا ۔

موٹر وے کے بلکسر انٹر چینج پر ہزاروں افراد نے قافلے کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ انٹر چینج سے لے کر ڈسٹرکت چکوال تک سڑک پر لوگوں کی بڑی تعداد چیف جسٹس کے استقبال کیلئے موجود تھی ۔ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف جسٹس کی بحالی کے بعد بھی وکلاء کی تحریک ختم نہیں ہوگی بلکہ یہ عدلیہ کی مکمل آزادی تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کے وکیل علی احمد کردکاکہناتھاکہ صدارتی ریفرنس کا معاملہ ریفرنس کی واپسی سے آگے نکل چکا ہے ۔ سپریم کورٹ بار کے صدرمنیر اے ملک نے کہا کہ چیف جسٹس کو 9سے 13مارچ تک ان کے گھر پر نظر بند رکھا گیا جس کے بعد وکلاء متحد ہو ئے۔ اس موقع پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بار روم میں موجود رہے تاہم انہوں نے تقریب سے خطاب نہیں کیا ۔ جب قافلہ ڈسٹرکٹ بار سے نکل کر اندرون شہر پہنچا تو ہزاروں افراد نے ایک مرتبہ پھر بھون چوک میں چیف جسٹس افتخار چوہدری کا استقبال کیا ۔

اس موقع پرمعروف صحافی ایاز میر کے علاوہ اعتزاز احسن ، علی احمد کرد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔قافلہ بڑھتے ہوئےبھیرہ پہنچا ۔بھیرہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔چیف جسٹس کا قافلہ اس کے بعد پنڈی بھٹیاں پہنچا جہاں چیف جسٹس کے وکلاء نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر پنڈی بھٹیاں کے راستوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیاتھا۔ اس وقت چیف جسٹس کا قافلہ چینوٹ کی جانب گامزن ہے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں