فیصل آباد میں قتل کے 3مجرمان کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

منگل 3 جولائی 2007 12:08

فیصل آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار03 جولائی 2007) فیصل آبادڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے دو مقدمات میں ملوث تین مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے ۔جیل ذرائع کے مطابق انعام اللہ اور غلام مصطفی نے 1996ء میں معمولی بات پر مشتعل ہوکر ایک شخص سردار محمد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

(جاری ہے)

اس پر ان دونوں کو موت کی سزا سنائی گئی تھی۔قتل کے دوسرے مقدمے کے مطابق مشتاق احمد نے زمین کے تنازع پر نثار احمد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ منگل کی صبح ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں سزا پر عمل درآمد کرتے ہوئے ان تینوں مجرموں کو پھانسی دے دی گئی جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں