خودکش حملوں کا خطرہ‘ فیصل آباد میں دفعہ 144 نافذ

بدھ 4 جولائی 2007 14:19

فیصل آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار04 جولائی 2007) ضلعی ناظم رانا زاہد توصیف نے نے فوری طور پر ضلع فیصل آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے جس کے تحت لاؤڈ سپیکر کے استعمال اور مذہبی جلسے جلوس ریلیوں پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ضلعی پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور کہا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پریس کلب فیصل آباد میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کو فوری طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور پریس کلب فیصل آباد میں بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور ضلعی کونسل کے دفاتر پر پولیس کی بھاری نفری پہرہ دے رہی ہے اور ہر آنے جانے والوں کی میٹل ڈیٹکٹر سے تلاشی لی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق چند مذہبی تنظیموں کی طرف سے خودکش حملوں کی دھمکی دی جا رہی ہے یہ اقدامات اس کے پیش نظر کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں