بے قابو کار نے تین معصوم بچے کچل دئیے

اتوار 8 جولائی 2007 19:27

فیصل آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار08 جولائی 2007)پیپلز کالونی کے علاقے میں ون وے توڑتے ہوئی کار بے قابو ہو کر الٹ گئی فٹ پاتھ پر جاتے تین معصوم بچے کارتلے روندے گئے چوتھی جماعت کا طالب علم جاں بحق جبکہ اس کا چھوٹا بھائی ایک بچی سمیت شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے مطابق گذشتہ روز عبداللہ پور واپڈا کالونی کے رہائشی ملازم ساجد بشیر کے دو بیٹے چوتھی کلاس کا طالبعلم اسامہ ساجد اور دوسری جماعت کا طالب علم شاہ زیب محلہ دار ایک آٹھ سالہ بچی ام رباب کے ہمراہ واپڈا کالونی سے نکل کر فٹ پاتھ پر جارہے تھے کہ اچانک ون وے توڑکر تیز رفتاری سے آنے والی ایک بے قابو کا رفٹ پاتھ سے ٹکراکر الٹ گئی تینوں بچے کار تلے روندے گئے اور شدید زخمی ہو گئے اسامہ ساجد مو قعہ پر ہی ہلاک جبکہ دو بچوں کو نازک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کر وادیا گیا ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں