مسلم لیگ آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر کلین سویپ کرے گی۔ ظہیر الدین

بدھ 11 جولائی 2007 19:47

فیصل آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار11جولائی 2007) مسلم لیگ (ق) کے پنجاب کے سیکرٹری جنرل اور صوبائی وزیر چوہدری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ حکومت نے پوری کوشش کی لال مسجد تنازعہ پر امن طریقے سے حل ہو مگر لال مسجد میں موجود چند دہشت گردوں نے حکومت کو بلیک میل کرنا چاہا۔ چوہدری ظہیر الدین خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پوری کوشش کی کہ لال مسجد تنازعہ پر امن طریقے سے حل ہو اور صدر پاکستان بھی یہی چاہتے تھے جامعہ حفصہ میں موجود طلباء اپنے آپ باہر نکل آئیں مگر جنرل پرویز مشرف کی بار بار اپیل اور مذاکرات کیلئے روانہ کئے گئے وفد کی بھرپور کوششوں کے باوجود لال مسجد میں چھپے ہوئے چند دہشت گردوں نے طلباء، بچوں اور خواتین کو گن پوائنٹ یرغمال بنا کر ڈھال کے طور پر استعمال کیا اور حکومت کو بلیک میل کرنا چاہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) آئندہ آنے والے انتخابات میں کارکردگی کی بناء پر کلین سویپ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن امریکی حکام کے کہنے پر نہیں کیا گیا بلکہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور اس کافیصلہ بھی خود کیا۔ جہاں تک F-16 طیاروں کا تعلق ہے تو وہ تحفہ میں نہیں ملے بلکہ قیمتاً پاکستان نے امریکہ سے لئے ہیں اور باقی طیارے بھی بہت جلد پاکستان آنے والے ہیں۔ پاکستان اپنے اندرونی معاملات کا خود ذمہ دار ہے کسی دوسرے ملک کو یہ اجازت نہیں ہے کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں