چیف جسٹس کیس کا متوقع فیصلہ‘ فیصل آباد میں مٹھائی کی دکانوں پر بکنگ شروع

جمعرات 19 جولائی 2007 14:58

فیصل آباد (اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین19 جولائی2007) چیف جسٹس کیس کے متوقع فیصلے کے پیش نظر مٹھائی کی دکانوں پر بکنگ شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ چیف جسٹس کی بحالی کا فیصلہ متوقع ہے جس کے پیش نظر مٹھائی کی دکانوں پر منوں مٹھائی کی بکنگ شروع ہوچکی ہے اور بھنگڑا ڈالنے کے لئے ڈھول پارٹیوں کی بکنگ بھی شروع کردی گئی ہے فیصلہ اگر حق میں ہوا تو حامی جشن منائیں گے اگر حکاف ہوا تو حکومتی لوگ جشن منائیں گے اس سلسلہ میں دونوں اطراف سے آتش بازی کا انتظام ہوچکا ہے واضہ رہے کہ سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے کہا تھا کہ بیس جولائی تک اس اہم کیس کا فیصلہ ہوجائے گا اور فیصلہ تاریخی اور میرٹ پر ہوگا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں