پو لیس کی ملزم کی حقیقی بہن کا مکان جعلسازی سے ہتھیانے کی کوشش

ہفتہ 21 جولائی 2007 18:59

فیصل آباد (ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین21 جولائی2007 ) پو لیس کے کلرک نے اپنے والد اور دیگر ساتھیوں کی مدد سے حقیقی بہن کا مکان جعلسازی سے ہتھیانے کی کوشش کی جس پر سائلہ کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشن نے ڈی ایس پی کوتوالی کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ، واقعات کے مطابق ناظم آباد کی رہائشی خاتون ملیحہ کنول کو اس کے سابق خاوند ضیاء اللہ بٹ نے حق مہر میں ایک مکان محمد خان ٹاؤن میں دیا تھا اور بعد میں طلاق دیدی خاتون نے مکان اپنے نام ٹرانسفر کر وانے کے لئے عدالت سے رجوع کیا ۔

(جاری ہے)

اس کی طرف سے کیس کی پیروی اس کا بھائی خرم شہزاد اور والددین محمد کر رہے تھے ۔عدالت کی طرف سے سائلہ کے حق میں ڈگری ہوگئی د وران کیس ڈی آئی جی کے کلرک بھائی خرم شہزاد نے عدالت میں کاغذات پیش کر نے کا بہانہ بنا کر اس سے مبینہ طور پر خالی اشٹام پر دستخط اور انگوٹھا لگوالیا اور بعدازاں بوگس معاہدہ بیع تیار کر کے مکان شہباز صابر نامی ایک شخص کے نام کر وانیکی کوشش کی مگر سائلہ کوعلم ہو گیا جس پر اس نے اپنے بھائی ، باپ اور اس فراڈ میں ملوث دیگر تین ملزمان کے خلاف ڈی آئی جی کو درخواست گزاری جنہوں نے ڈی ایس پی کو توالی سلیم وڑائچ کو انکوائری آفیسر مقرر کر تے ہوئے رپورٹ پیش کر نے کا حکم دیا ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں