فیصل آباد زہریلا کھانا کھانے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 2 خواتین بے ہوش

بدھ 25 جولائی 2007 18:07

فیصل آباد ( ٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین25 جولائی2007) زہریلا کھانا کھانے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 سالہ بچی سمیت دو خواتین بے ہوش ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی گاؤں 402 کے رہائشی سلطان نے اپنی بہو کو کھانا پکانے کیلئے کہا سامن نے ہنڈیا چولہے پر رکھ دی اور خود کسی دوسرے کام میں مصروف ہو گئی اسی دوران ہنڈیا میں چھپکلی گر گئی۔

(جاری ہے)

کھانا تیار ہونے کے بعد سب مل کر کھانے لگے تو زہریلا کھانا کھانے سے سلطان اور اس کی بہو سمن موقعہ پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 8 سالہ بیٹی اور گھر میں موجود دو عورتیں بے ہوش ہو گئیں۔ جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں