31 دسمبر 2007ء کے بعد پٹرول پر چلنے والے رکشے مکمل طور پر بند ہو جائیں گے

منگل 31 جولائی 2007 18:08

فیصل آباد (ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین31 جولائی2007) 31 دسمبر 2007ء کے بعد پٹرول پر چلنے والے رکشے مکمل طور پر بند ہو جائیں گے۔ آسان اقساط پر سی این جی رکشہ فراہم کرنے کی سکیم سے فائدہ اٹھایا جائے۔

(جاری ہے)

ضلعی ناظم فیصل آباد رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ 31 دسمبر 2007ء کے بعد پٹرول پر چلنے والے تمام رکشے مکمل طور پر بند کر دیئے جائیں گے۔ پٹرول رکشہ رکھنے والے مالکان وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی گرین پنجاب سکیم سے فائدہ اٹھائیں اور آسان اقساط پر سی این جی رکشے خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ گدھا گاڑیوں کے مالکان سی این جی لوڈر رکشے اور پٹرول آٹو رکشہ ڈرائیور سی این جی خریدیں تاکہ بعد کی پریشانی سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں