فیصل آباد‘ زیادتی کیس پر ڈی ایس پی سمیت تھانے کا سارا عملہ معطل

اتوار 26 اگست 2007 15:49

فیصل آباد(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین26 اگست 2007) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزا لٰہی کے حکم پر فیصل آبادکے نواحی گاوٴں میں ڈکیتی کے دوران چار خواتین کے ساتھ زیادتی پرایس ایچ او تھانہ بلوچنی کوگرفتار،تھانے کے سا رے عملے اور ڈی ایس پی فلک شیر کو معطل کردیاگیا۔ اتوار کے روز وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اچانک گاوٴں جٹی 90پہنچ گئیجہاں انہوں نے زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین اور گھر کے سربراہ سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈی ایس پی فلک شیر اورتھانہ بلوچنی کے سارے عملے کو معطل کردیا جبکہ ایس ایچ او کو فوری طور پر گرفتار کرلیاگیا۔وزیراعلیٰ نے زیادتی کا شکار ہونے والی چار خواتین کے لئے ایک ایک لاکھ روپے کی امداد ،گھرکے سربراہ جماعت علی کو حفاظت کے لئے دو لائسنسی پستول دینے اور علاقے میں پولیس چوکی قائم کرنے کااعلان کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر 13رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا جائے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب بھر میں خصوصی کرائم سیل اسی لئے قائم کئے ہیں کہ جرائم کم ہوں ایسا نہ ہوا تو متعلقہ پولیس والے ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہر جگہ اسی طرح کے اچانک دورے کروں گا تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے اور پولیس کی کارکردگی بھی سامنے آئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں