جنرل مشرف کے غیر آئینی اقدامات کو سپریم کورٹ کے فلٹر سے گزرنا پڑیگا۔ حافظ حسین احمد ۔۔جنرل مشرف کے پاس آخری مکا ہوتا تو وہ بے نظیر سے مک مکا نہ کرتے، شیر افگن نیازی کے دل کی بجائے اس کے دفاع پر حکومت 35 لاکھ خرچ کرتی تو آج غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیتا، خاکوانی کا استعفیٰ خاکی وردی کے خلاف پہلا پتھر ہے، پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 28 اگست 2007 19:12

فیصل آباد (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28 اگست 2007) متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی حافظ حسین احمد نے کاہ ہے کہ جنرل مشرف کے غیر آئینی اقدامات کو سپریم کورٹ کے فلٹر سے گزرنا پڑیگا، جنرل مشرف کے پاس آخری مکا ہوتا تو وہ بے نظیر سے مک مکا نہ کرتے، وردی کے حوالے سے طارق عزیز اور بے نظیر کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں،بھارتی عوام کی طرح ہم بھی اپنے قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صدارتی الیکشن لڑوائیں گے۔

وفاقی حکومت نے شیر افگن نیازی کے دل کے علاج کیلئے 35 لاکھ خرچ کئے اگر یہ اس کے دفاع پر خرچ ہوتے تو وہ آج غیر ذمہ دارانہ بیان نہ دیتے، خاکوانی کا استعفیٰ خاکی وردی کے خلاف پہلا پتھر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

حافظ حسین احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو نئی کروٹ لی ہے اس سے عوام کی توقعات بہت بڑھ گئی ہیں۔

جنرل مشرف اب جو بھی غیر آئینی اقدامت کریں گے اسے سپریم کورٹ کے فلٹر سے گزرنا پڑیگا۔ وردی کے حوالے سے جنرل مشرف کے دست راست طاتق عزیز اور بے نظیر کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مشرف کہہ رہا ہے کہ آخری مکا میں ماروں گا اگر ان کے پاس آخری مکا ہوتا تو وہ بے نظیر سے مک مکا نہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ خاکوانی کا استعفیٰ خاکی وردی کے خلاف پپلا پتھر ہے، 2007ء کے آخر تک اور کئی وزراء اور ممبران پارلیمنٹ استعفیٰ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کی عوام اپنے ایٹمی ہیرو کو صدارت کی کرسی پر بٹھا سکتے ہیں تو پھر ہم ھی اپنے محسن کو عزت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف نے بے نظیر کو دنیا کی کرپٹ ترین عورت قرار دیاز تھا مگر اب جنرل پرویز مشرف وردی پہن کر اسی بے نظیر کے قدموں میں اقتدار کی خاطر بیٹھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسیا غیر قانونی طور پر معصوم اور بے گناہ لوگوں کو گھروں سے اٹھا کر غائب کر دیتی ہیں۔

عبدالباسط کو بھی 4 سال بغیر FIR کے قید رکھا سپریم کورٹ کے حکم پر اسے رہائی ملی۔ ڈی جی ایف آئی اے طارق پرویز سے اس کا حساب لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنے وفاقی وزیر شیر افگن نیازی کے دل کے علاج پر 35 لاکھج خرچ کئے اگر 35 لاکھ اس کے دفاع پر خرچ کرتی تو آج غیر ذمہ دار بیان نہ دیتا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ایک منصوبے کے تحت ڈس انفارمیشن پھیلا رہے ہیں کہ حکومت کے مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات جاری ہیں۔

ایم ایم اے اے پی ڈی ایم کی بڑی اتحادی جماعت ہے تمام فیصلے اب اسی پلیٹ فارم سے ہونگے۔ اے پی ڈی ایم نے اگر فیصلہ کیا تو ایم ایم اے بلوچستان حکومت سے الگ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کے اقتدار کو طول دینے کیلئے اگر بے نظیر نے 8 ویں ترمیم میں ساتھ دیا تو یہ قوم سے غداری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی آرٹیکل 47 اور وردی کی راہ میں رکاوٹوں کا سپریم کا اختیارات ختم کرنے کیلئے بے نظیر سے ڈیل مکمل ہو چکی ہے۔

مگر عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت وطن واپس آئیں اور پشاور ایئر پورٹ پر اترین تو ایم ایم اے ان کا بھرپور استقبال کریگی اور شریف فیملی کو تمام سہولیات بھی فراہم کریگی جو پنجاب انہیں دے سکتا کیونکہ چھوٹا پرویز بڑے پرویز کو خوش کرنے کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے نے جنرل مشرف کو 2003ء میں واپسی کا باعزت راستہ دیا تھا مگر مشرف پوری قوم سے وردی اتارنے کے وعدہ کر کے مکر گئے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں