نواز شریف عیدالفطر کے بعد پاکستان میں ہوں گے۔ شہباز شریف۔حکمران اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کر سکیں، موجودہ حکومت ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی ہارس ٹریڈنگ میں مصروف ہے، مولانا فضل الرحمان باشعور سیاستدان ہیں وہ کبھی غلط فیصلہ نہیں کریں گے، مسلم لیگ ن کے صدر کی رانا ثناء اللہ سے ٹیلیفونک گفتگو
اتوار 23 ستمبر 2007 18:19
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی ہارس ٹریڈنگ کرنے میں مصروف ہے انہوں نے ق لیگ کے ناراض ارکان اور دوسرے ارکان اسمبلی کو خریدنے کیلئے پانچ ارب روپے الگ کر لئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف نے اپنے اقتدار کو مضبوط رکھنے کیلئے اپنے قریبی رفقاء کو ترقی دے کر اہم عہدوں پر فائز کر دیا ہے تاکہ جنرل مشرف اگر صدارت کا ووٹ لینے میں ناکام ہوتے ہیں تو ان کے یہ ساتھی مکمل طور پر ان کا ساتھ دیتے ہوئے مارشل لاء یا ایمرجنسی لگانے میں ان کا ساتھ دیں گے مگر آمر حکمران ایک بات ذہن نشین کر لے کہ پاکستانی عوام اب آمریت کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ باشعور سیاستدان ہیں وہ کبھی غلط فیصلہ نہیں کر سکتے اسٹیبلشمنٹ ان کے بارے میں غلط افواہیں پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کی حمایت کرنے والا جو بوئے گا وہی کاٹے گا صدارتی الیکشن میں جنرل مشرف کو صرف پنجاب میں سے 13 ووٹ کم ملیں گے تاہم دھاندلی کے باعث خفیہ رائے شماری میں یہ تعداد زیادہ ظاہر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 3ایم پی او کے تحت مسلم لیگ ن کے لیڈران کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں جنرل مشرف اتنا ہی ظلم کریں جتنا وہ کل خود برداشت کر سکیں۔ چوہدری برادران کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کی جان وردی کے طوطے میں ہے اور اب عوامی پریشر اور دباؤ اس طوطے کو وردی سے آزاد کر ہی رہے گا پنجرہ کھلتے ہی طوطا آزاد ہو جائے گا اور اس کے تمام پجاری سیاسی موت مر جائیں گے۔ وزیراعظم شوکت عزیز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کی سٹی بنک سے چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں انہیں مزید چھٹیاں نہیں ملی رہی ہیں انہوں نے واپسی کیلئے سامان کی پیکنگ شروع کر دی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد میاں نواز شریف پاکستان میں ہوں گے اور وہ مسلم لیگ ن کی جانب سے دی جانے والی عید ملن پارٹی میں شرکت کریں گے۔فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک جرمنی کے چار رکنی وفد کا واسا ہیڈ آفس فیصل آباد کا دورہ
فیصل آباد، شہر کے اہم مقامات نشئیوں کی آماجگاہ بن گئے
فیصل آباد،ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی بڑی کارروائی
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
کرکٹ کے ساتھ ہاکی،فٹبال،اتھلیٹکس،بیڈمنٹن ودیگر کھیلوں کو اجاگرکریں گی:صوبائی وزیر سپورٹس ویوتھ آفیئرز ..
آئے روز چکن کے ظالمانہ ریٹس‘ فارمرز کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پریشان ہیں: اشفاق بابر
فیصل آباد ، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلور ملزکے لائسنس منسوخ
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
فیصل آباد،ویلڈنگ کے کام کے دوران رائس ملز میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا باردانہ جل کر خاکستر ہو ..
فیصل آباد،ہینڈ فری خریدنے پر جھگڑا کے دوران تیزاب گردی سے 4 افراد جھلس گئے
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی ..
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ