پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک روزہ میچوں کی تاریخ

اتوار 21 اکتوبر 2007 13:58

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21اکتوبر2007) پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیموں کے درمیان ابتک 49ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 15میچوں میں پاکستان اور33میچوں میں ساؤتھ افریقہ نے فتح حاصل کی ایک میچ ڈرا ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیموں نے درمیان پہلا ون ڈے میچ 8مارچ 1992کو برسبین آسٹریلیا میں ورلڈ کپ کے موقع پر کھیلا گیا تھا جو ساؤتھ افریقہ نے 20رنز سے جیت لیا تھا مگر 1992کا ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم نے کپتان عمران خان کی قیادت میں جیتاتھا۔ ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے بدقسمتی سے یہ کسی بھی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں