تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے

منگل 23 اکتوبر 2007 12:54

فیصل آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2007) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین اقبال سٹیڈیم فیصل آباد کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔ سخت سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے شائقین کرکٹ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔گیٹ نمبر 6,7اور 8 پر پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج کیا ۔شائقین کی ایک بڑی تعداد میچ دیکھے بغیر واپس چلی گئی واپس چلی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ملکی صورتحال کے پیش نظرپاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین اقبال سٹیڈیم فیصل آباد کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔مقامی پولیس حکام کے مطابق سکیورٹی کے تین ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے تھے ۔ جن کو ایک فول پروف سیکیورٹی پلان کے تحت سٹیڈیم کے اندر اور باہر ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دو سو سے زائد ٹریفک پولیس کے اہلکار اس کے علاوہ ہیں ۔ٹریفک پولیس کے حکام نے بتایا کہ میچ کیلئے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔ تاہم اس کے باوجود فیصل آباد کی سڑکوں پر ٹریفک بلاک رہی ۔ خصوصی سفر کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ یاد رہے کہ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد جنرل بس سٹینڈ فیصل آباد سے صرف دو فرلانگ کے فاصلے پر واقع ہے ۔

سخت سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے شائقین کرکٹ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ٹکٹ ہونے کے باوجود سکیورٹی اہلکاروں نے شائقین کو سٹیڈیم نہ پہنچنے دیا ۔ جس کی سے اکثر شائقین کو میچ دیکھے بغیر واپس جانا پڑا ۔شائقین نے آئی این پی کو بتایا کہ وہ جھنگ ، سمندری ، شیخو پور ، چیچہ وطنی ، بورے والا ،سمندری ، جڑانوالہ ، سید والہ ، منڈی فیض آباداور دیگر قرب و جوار کے علاقوں سے میچ دیکھنے فیصل آباد آئے ہیں۔ پولیس نے بعض مقامات پر شائقن پر ہلکا پھلکالاٹھی چارج بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں