فیصل آباد کے قریب مسافر بس الٹ گئی‘ 7 افراد جاں بحق‘ 35 زخمی

جمعرات 25 اکتوبر 2007 12:00

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25اکتوبر2007) فیصل آباد کے قریب مسافر بس الٹنے سے سات افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سانگلہ ہل سے فیصل آباد آنے والی مسافر بس چک جھمرہ ریلوے سٹیشن کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فیصل آباد کے متختلف ہسپتالوں میں م نتقل کردیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں تین طالب علم بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق مسافر بس میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے سکول کے طالب علم اور دیگر افراد اس کی چھت پر بھی موجود تھے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو 1122‘ ایدھی کی ایمبولینس اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو بس سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں