میڈیا پر پابندیوں، چینلوں کی بندش اور صحافیوں پر تشدد کے خلاف فیصل آباد کے صحافیوں کا احتجاج

جمعرات 22 نومبر 2007 20:25

فیصل آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار22 نومبر2007) میڈیا پر پابندیوں، چینلوں کی بندش اور صحافیوں پر تشدد کے خلاف فیصل آباد کے صحافیوں کا احتجاج گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ فیصل آباد یونینز آف جرنلسٹس، ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور فوٹوجرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پریس کلب میں احتجاجی جلسہ میں سینئر جرنلسٹ مقبول احمد لودھی، خالد عباس سیف، میاں رفعت قادری، شمس الاسلام ناز، ریاض ملک، ایم ایس بلال، سید عبیداللہ حسنی، غلام محی الدین، ملک شفیق ، ڈسٹرکٹ بار کے صدر تنویرالرحمن رندھاوا، سیکرٹری توقیر سرور شیخ ، پروفیشنلز فورم کے ڈاکٹر عبدالستار قریشی، مزدور اتحاد کے اسلم معراج، محمد طاہر کے علاوہ وکلاء، مزدوروں، ڈاکٹروں، پروفیسروں اور سول سوسائٹی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بازوؤں پر سیاہ پٹیاں اور ہاتھوں میں زنجیریں پہنے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور آزادی صحافت کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرے کے دوران پولیس نے پریس کلب کو گھیرے میں لیے رکھا۔ اس موقع پر مقررین نے آزادی صحافت کے لیے کسی بھی قربانی سے گریز نہ کرنے کا اعلان کیا ۔ گزشتہ روز پولیس کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے کیمرہ مین محمد عثمان کو مختلف تنظیموں کی طرف سے پھول بھی پیش کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں