پی پی۔ ستر فیصل آباد اور پی پی ۔ نناوے گوجرنوالا میں انتخابات ملتوی

پیر 7 جنوری 2008 14:58

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری۔2008ء) الیکشن کمیشن نے پی پی۔ ستر فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کے امید وار چوہدری اصغر علی رندھاوا کے انتقال پر انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی پی نناوے گوجرنوالا میں بھی امیدوار ناصر محمود سندھو کی وفات پرانتخابات ملتوی کئے گئے ہیں۔دونوں حلقوں میں اٹھارہ فروری کو انتخابات نہیں ہوں گے ۔ ان حلقوں کے لیے انتخابی شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں