نگراں وفاقی وزیر اعلاعات نثار میمن وضاحت کریں کہ دوبارہ ایمرجنسی کی دھمکی کس کی ایماء پر دی گئی ہے ۔۔اے پی ڈی ایم رہنماوٴں کا فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب

اتوار 3 فروری 2008 16:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3فروری۔2008ء) جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نثار میمن کی جانب سے ایمرجنسی کے دوبارہ نفازکی دھمکی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر وضاحت کریں کہ یہ دھمکی کس کی ایما ء پر دی گئی ہے اور اس کے کیا مقاصد ہیں۔فیصل آباد میں اے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات فوری طور پر اپنے بیان کی وضاحت کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا آئین کا تقاضہ ہے کہ تمام اداروں پر پارلیمنٹ کی بالادستی قائم ہو۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اے پی ڈی ایم کے کنوینئر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان ایک ایسے انقلاب کے دہانے پر کھڑا ہے جس سے مغرب بھی خوفزدہ ہے ۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انصاف ختم ہو چکا ہے اور ملکی نظام جنگل کے قانون کے تحت چلایا جا رہا ہے ۔ اور اٹھارہ فروری کے آئندہ انتخابات ملک کوفرسودہ نظام کی طرف دھکیل دیں گے ۔جلسے سے لیاقت بلوط ،عابد حسن منٹو اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں