ملک کے سولہ کروڑ عوام کے لئے لڑتا رہوں گا، آصف علی زرداری

جمعرات 14 فروری 2008 16:58

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری۔2008ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام ان کے ساتھ ہیں اور وہ انکے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے ۔فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ انھوں نے دنیا بھر کے ظالموں کو للکارا ہے ، ہمیں اس بات کا کوئی خوف نہیں کہ انھیں بھی شہید کردیا جائے گا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پنجاب کے عوام ملک بھر کے عوام کے ساتھ مل کر نظام بدلیں گے ۔ انھوں نے حکمرانوں کو خبردار کیا کہ اس سے پہلے کہ عوام اٹھ کھڑے ہوں ، حکمراں راستے سے ہٹ جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک مخصوص طبقے نے بنگلہ دیش میں فوج کشی کروائی تھی اور اب وہی طبقہ، ملک کے چھوٹے صوبوں میں فوج کے ذریعے نفرت پھیلانا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے کہا کہ آج اگر سرحد اوربلوچستان میں فوج موجود ہے تو اسے پنجاب نے نہیں بھیجا اور نہ پنجابیوں کا کوئی قصور ہے ۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب کے لوگوں کا بھی دیگر لوگوں کی طرح استحصال کیا جارہا ہے ۔ آصف زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کے پوسٹ مارٹم کی بات کرنے والوں نے ان جانثاروں کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا ، جنھوں نے ان کی حفاظت کرتے ہوئے جان کی قربان دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو چھوڑنے والوں اور پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں