سپیکر پنجاب اسمبلی کے حامی مسلح اشتہاری ووٹروں کو ہراساں کر رہے ہیں، طارق محمود باجوہ

پیر 18 فروری 2008 18:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2008ء) این اے 75سے پیپلز پارٹی کے امیدوار طارق محمود باجوہ کے والد، سابق ایم این اے غلام مصطفی باجوہ نے الزام لگایا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے حامی مسلح اشتہاری دندناتے پھر رہے ہیں اور ووٹروں کو ہراساں کر رہے ہیں۔ رینجرز کو شکایت کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ حکومتی امیدوار کرنل غلام رسول ساہی کا بھائی آرمی افسر ہے اس لیے ہماری شنوائی نہیں ہو رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی گاڑی نمبر 9988کا ٹائر فائر کر کے پنکچر کر دیا گیا جبکہ ان کی گاڑیاں اور بندے بھی پکڑ لیے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں میڈیا ٹیم نے ایس پی لائل پور ٹاؤن ملک محمد یوسف سے گفتگو کرنے کی کوشش کی تو ان کے گن مینوں نے میڈیا ارکان کا راستہ روک لیا اور ایس پی جلدی سے وہاں سے چلے گئے۔ ایس ایچ او جھمرہ انسپکٹر محمد امین نے کہا کہ ہم نے گاڑیاں قبضے میں لی ہیں جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے لیکن تفصیل ابھی نہیں بتائی جا سکتی جبکہ دو افراد بھی حراست میں لیے گئے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں