فیصل آباد میں بنک ڈکیتی کی واردات میں جھڑپ‘ ایک پولیس اہلکار اور تین ڈاکو ہلاک‘ دو گرفتار

جمعرات 21 فروری 2008 13:48

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین21فروری2008) فیصل آباد میں بنک ڈکیتی کرنے والے ڈاکوؤں کے ساتھ جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار اور تین ڈاکو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا فیصل آباد کے علاقے سمندری میں گاؤں 62 میں نیشنل بنک میں ڈکیتی کرنے کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ تین ڈاکو ہلاک ہو گئے نجی ٹی وی کے مطابق د و ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ڈاکو بنک سے پانچ لاکھ نقد اور بڑی مقدار میں سونا چوری کرنے کے بعد فرار ہو رہے تھے فائرنگ کے تبادلہ میں پولیس ایک کانسٹیبل زخمی ہوا جسے فیصل آباد کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے-

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں