بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے برتری حاصل کرینگے‘ محمد یوسف

جمعرات 10 اپریل 2008 18:04

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10اپریل 2008 ) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز محمد یوسف نے کہا کہ بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے برتری حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلا میچ جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیریز میں نفسیاتی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ زمبابوے کی سیریز کی طرح اس سیریز میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کلین سویپ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کے پہلے ون ڈے میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس پرفارمنس کو برقرار ہوئے ٹیم دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ اس سیریز میں فتح کا اثر آئندہ آنے والی سیریز پر پڑیگا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں