امرتسر جیل میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری محمد اکرم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ورثاء کے حوالے کردی گئی، جسم پر زخم کے نشانات موجود ہیں، ڈاکٹروں کا موقف

اتوار 11 مئی 2008 13:13

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11مئی2008 ) امرتسر جیل میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری محمد اکرم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ محمد اکرم کے بازوں پر کچھ زخم موجود ہیں لیکن حتمی طور پر تشدد کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ ان کے جسم کے بعض حصوں کو کیمیکل ایگزامینیشن کے لیے بجھوادیا ہے جس کے بعد حتمی رائے قائم کی جاسکے گی۔

محمد اکرم کو فیصل آباد کے چک چار سو تریسٹھ میں ‌سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ محمد اکرم کے بازوں ، کندھوں اور پنڈلیوں پر تشدد کے واضح نشانات ہیں ۔ اکرم کی بہن کا کہنا ہے کہ بھارتی پولیس نے اکرم کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔ اکرم کی بیوہ اور بہن کا کہنا تھا کہ ان کے جذبات بھی سربجیت سنگھ کی بہن اور بیوی سے کم نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان واقعے کی تحقیقات کروائے ۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد بین الاقوامی عدالت سے انصاف کے لیے رجوع کیا جائے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ بھارتی حکومت لاشوں کے تحفے دے رہی ہے اور حکومت پاکستان سربجیت کی سزا معاف کرنے جارہی ہے۔ دوسری جانب انصار برنی ایڈووکیٹ نے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل سے رابطہ کیا اور محمد اکرم کی موت کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی پنجاب کے وزیر اطلاعات وکرم سنگھ کے مطابق اکرم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اگر تشدد ثابت ہوا تو واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں