کھڑایانوالہ کی یونین کونسل ۳۳ کے ناظم کو بیٹے سمیت فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ہے

بدھ 9 جولائی 2008 12:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جولائی۔2008ء) کھڑایانوالہ کی یونین کونسل ۳۳ کے ناظم کو بیٹے سمیت فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ہے۔یو نین کونسل ناظم ارشد جٹ اپنے بیٹے عدنان کے ساتھ رسم قل سے واپس آرہے تھے کہ راستے میں انہیں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے دوہرے قتل کی اس واردات کی وجہ دیرینہ دشمنی بتائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

پو لیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر پوسٹمار ٹم کے لئے بھجوا دیں ہیں ۔ اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں