فیصل آباد، یوسی ناظم اور ان کا بیٹا نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق

بدھ 9 جولائی 2008 13:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جولائی۔2008ء) فیصل آباد کے علاقے کھڑایاں والہ کی یونین کونسل تینتیس کے ناظم کوبیٹے سمیت فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یو نین کونسل ناظم ارشد جٹ اپنے بیٹے عدنان کے ساتھ رسم قل سے واپس آرہے تھے کہ راستے میں انہیں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اورموقع سے فرار ہو گئے ۔دوہرے قتل کی اس واردات کی وجہ دیرینہ دشمنی بتائی جارہی ہے ۔ پو لیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مار ٹم کے لئے بھجوا دی ہیں ۔ اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں