گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف فیصل آباد میں تمام صنعتی یونٹس بند کردیئے گئے ۔اٹھارہ جولائی تک مطالبات پورے نہ ہوئے تو پنجاب کے دس شہروں میں بھی صنعتی یونٹس بند کردیے جائیں گے ،لاہور چیمبرز آف کامرس کی پریس کانفرنس

جمعہ 11 جولائی 2008 19:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2008ء) گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف فیصل آباد میں تمام صنعتی یونٹس بند کردیئے گئے ہیں ۔جبکہ لاہور چیمبرزآف کامرس نے کہا ہے کہ اگر اٹھارہ جولائی تک ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو باقی تمام زوزنز میں? بھی صنعتی یونٹس بند کردیے جائیں گے ۔فیصل آباد میں اس سلسلے میں دس چیمبرز کے صدور کا اجلاس ہوا جس میں دس بڑے شہروں کے چیمبرز نے بھی اٹھارہ جولائی سے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پریس کانفرنس میں لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر محمد علی میاں نے اعلان کیا کہ گیس کی قیمتوں ?میں اضافے کیخلاف کل لاہور میں صنعتی یونٹس پر سیا ہ جھنڈے لہرائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام بڑے ایوانہائے صنعت و تجارت فیصل آباد چیمبر کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتوں پر عائد براہ راست اور بالواسطہ پابندیاں ختم کرے تو صنعتکار پیداوار کا ہر ہدف حاصل کرکے دکھائیں گے ۔ فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کے صنعتی یونٹس کی بندش سے دس لاکھ سے زائد افراد کی بے روزگاری کا خدشہ ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں