فیصل آباد، ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری نشیبی علاقے زیرآب آگئے، 2 افراد شدید زخمی

جمعہ 1 اگست 2008 18:31

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01 اگست2008 ) گزشتہ 24 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں بارش کی وجہ سے چھت گرنیپر 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں مختلف علاقوں خاص طور پر سر سید ٹاؤن کے کونسلروں سمیت عوم نے واسا کی گندے اور بارش کے پانی کی شہر سے نکاسی میں ناکامی پر حمید نظامی ہال پریس کلب میں ایک روز کے لئے بھوک ہڑتال کی اور اس ناکامی کا ذمہ دار سٹی ڈسٹرکٹ ناظم زاہد توصیف کو قرار دیا۔

شہر میں بارشوں کے پانی کے نکاسی میں ناکامی پر آن لائن نے سٹی ڈسٹرکٹ ناظم سے رابطہ کر کے انتظامات کی تفصیل جاننا چاہی تو ٹیلی فون اٹنڈنٹ نے یہ کہہ کر فون بند کر دیا کہ ان کے مہمان آئے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ بارش میں انجوئے کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں اب تک وقفے وقفے سے اب تک 76 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے ۔جبکہ سرگودھا میں 77، جھنگ میں59، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں52 اور شورکوٹ میں31ملی میٹر بارش ریکار ڈ کی گئیہے ۔

ابھی تک فیصل آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارشیں جاری ہیں۔ ان بارشوں کی وجہ سے شہر کے نشیبی علاقوں میں 3 سے 5 فٹ تک پانی کھڑا ہے اور سٹی ڈسٹرکٹ ناظم نے نہ تو کسی علاقہ کا دورہ کیا اور نہ ہی واسا نے پانی کی نکاسی کا بندوبست کیا ہے۔ پینے کا پانی اور گندے پانی کی نکاسی کے لئے سرسید ٹاؤن اور دوسرے علاقوں میں جہاں جہاں کھدائی کی گئی وہاں پرسٹرکیں نہ بننے کی وجہ سے بارش کا پانی زمین میں چلا گیا اور مختلف علاقوں میں مکانوں کی دیواروں میں دراڑین آ گئیں اور پینے کے پانی کی جگہ موٹروں سے بارش کا پانی نکلنے لگا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں