فیصل آباد، بارش کے کھڑے پانی میں کرنٹ آگیا۔ آٹھ سالہ بچہ جاں بحق

جمعہ 1 اگست 2008 20:28

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01 اگست2008 ) پورے محلے میں بارش کے کھڑے پانی میں کرنٹ آگیا۔ آٹھ سالہ بچہ جاں بحق۔کئی لوگوں کو جھٹکے۔تفصیلات کے مطابق سمندری روڈ کے علاقہ محلہ شریف پورہ گلی نمبر 2بندگلی میں پانی بھرآیا۔ قریبی علاقوں کا پانی بھی اس نشیبی گلی میں آگیا جس سے سارا علاقہ زیرآب آگیا۔ بارش کے اس کھڑے پانی میں کرنٹ آجانے سے اس محلے کا ایک آٹھ سالہ بچہ محسن احمد ولد برکت علی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

جبکہ محلے کے کئی لوگوں کو بجلی کے جھٹکے لگے۔ ہر طرف پانی ہونے کی وجہ سے بچے کو چھڑانے والے شخص کو بھی بجلی کا شدید جھٹکا لگا مگر خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ بعد ازاں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجلی کا کنکشن کاٹ کر اس آفت سے نجات پائی۔ ریسکیو1122کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر متوفی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا مگر وہ جاں بحق ہوچکا تھا۔محلے کے لوگوں نے واقعہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور روڈ پر آ کر ٹریفک بلاک کر دی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں