رستم پاکستان دنگل،سیمی فائنلز3 اگست کو ہوں گے

ہفتہ 2 اگست 2008 11:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔2اگست 2008ء) رستم پاکستان دنگل کے سیمی فائنلز مقابلے تین اگست کو فیصل آباد میں ہوں گے۔پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری چوہدری اصغر کے مطابق دنگل کے سیمی فائنل مقابلے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہونگے۔

(جاری ہے)

پہلا سمی فائنل رستم پاکستان کا اعزاز رکھنے والے واپڈا کے بشیر بھولا بھالا اور رستم لودھراں آرمی کے محمد اعظم لڑھکا کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل رستم ملتان میں واپڈا کے حامد خان اور رستم ساہیوال ریلوے کے ظفر اقبال کے درمیان ہو گا۔دنگل سے پہلے ہفتے کے روز روایتی لباس میں ملبوس پہلوان تانگوں پر سوار ہوکر شہر میں جلوس کی شکل میں چکر لگائیں گے جبکہ رستم پاکستان دنگل کا فائنل اکتیس اگست کو لاہور میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں