ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں دو مقدمات قتل میں ملوث 4مجرمان کو پھانسی دے دی گئی

بدھ 6 اگست 2008 20:28

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06 اگست2008 ) ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں دو مقدمات قتل میں ملوث 4مجرمان کو پھانسی دے دی گئی جبکہ ایک ملز م کی سزائے موت وارثان کے معاف کرنے پر ٹل گئی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 202ر۔

(جاری ہے)

ب گٹی میں بچوں کی لڑائی پر اشتعال میں آ کر انوار الحق، افضل اور محمد بوٹا نے نیاز بی بی اور منیر احمد کو قتل کر دیا تھا جبکہ افتخار عرف بابر علی نے اپنی عزیزہ حنیفاں بی بی کو جائیداد کے تنازعہ پر قتل کیا تھا جس پر انہیں موت کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔ گزشتہ صبح چاروں افراد کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں