منشیات کے دھندے میں ملوث ملزموں کو سزائیں سنائی گئیں

پیر 8 ستمبر 2008 16:18

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین08ستمبر2008 ) ساہیانوالہ کے علاقہ میں ایکسائز انسپکٹر نے چھاپہ مار کر دو کلو سے زائد چرس برآمد کر لی جبکہ ڈی ٹائپ پولیس نے چھاپہ مار کر تاش جواء کھیلنے والے 5ملزمان کو رنگے ہاتھوں قابو کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ محمد علی پارک کے قریب جواء خانے میں عبدالحمید وغیرہ جو اء کھیلنے میں مصروف ہیں پولیس نے داؤ پر لگی ساڑھے 4ہزار روپے کی رقم قبضہ میں لیکرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

جبکہ انسپکٹر فاروق حیدر نے مخبری پر پولیس کی مدد سے ناکہ لگاتے ہوئے واجد علی نامی ملزم کو قابوکر کے اسے قبضہ سے 200گرام چرس برآمد کر لی۔منصورآباد کے علاقہ میں پتنگ بازی کا سامان بنانے والے ملزم سجاد علی کوپولیس نے گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سپیشل جج انٹی نارکوٹکس چوہدری محمد اسلم نے منشیات کے نو مقدمات میں ملوث خاتون سمیت 14ملزمان کو قیدو جر مانے کی سزائیں سنائیں۔

30کلو چرس کی برآمدگی کے پانچ سال پرانے مقدمہ میں مظہر حسین اور شبیر نامی دو ملزمان کو عمر قید کی اور 10،10ہزار جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔دو کلو چرس رکھنے پر ملزم اول بادہ کو دو سال قید اور دو لاکھ جرمانہ کی سزاہوئی۔چھ کلو چرس کی برآمدگی پر دو بھائیوں ریاض اور شہباز کو تین تین سال قید اور تین تین لاکھ جرمانے کی سزا ہوئی۔اجمل کو چھ کلو چر س رکھنے پر چھ سال قید اور چھ لاکھ جرمانے کی سزا ،میر اعظم کو ایک کلو چرس رکھنے پر ایک سال قید ایک لاکھ جرمانہ،دوکلو چرس کی برآمدگی پر سعید الحسن کو دو سال قید دو لاکھ جرمانہ اور ایک منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم اکبر کوتین کلو چرس رکھنے پر تین سال قید ،تین لاکھ جرمانہ ملزم کی ساتھی عورت صفیہ بی بی کو ڈیڑھ کلو چرس رکھنے پر ڈیڑھ سال قید ڈیڑھ لاکھ جرمانے کی سزائیں سنائیں گئیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں