فیصل آباد ،ڈکیتی اور راہزنی کی چار سنگین وارداتیں ،ڈاکوؤں کا مسلح گروہ لاکھوں کا مال چھین کر فرار ہو گیا

اتوار 5 اکتوبر 2008 19:09

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 اکتوبر2008 ) فیصل آباد میں ڈکیتی اور راہزنی کی چار مزید سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں کا مسلح گروہ لاکھوں کا مال چھین کر فرار ہو گیا۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو گرفتار نہ کر سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ گلستان کالونی میں محمد علی کی موٹر سائیکل 2071ایف ایس ایچ اڑا لی گئی۔ سرگودھا روڈ ہی کے علاقہ اسلامیہ پارک میں قمر نامی شہری کو ہراساں کرکے نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ بٹالہ کالونی کے علاقہ امین پارک میں داؤد گل اور جھمرہ کے رہائشی صدیق کے اہلخانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں کی نقدی‘ زیورات اور قیمتی سامان چھین لیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں