فیصل آباد،پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بارہ جواریوں کو داؤ پر لگی ہوئی رقوم سمیت قابو کر لیا

اتوار 5 اکتوبر 2008 19:09

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 اکتوبر2008 ) مقامی پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بارہ جواریوں کو داؤ پر لگی ہوئی رقوم سمیت قابو کر لیا اور ان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے باز پرس شروع کر دی ہے ‘ تفصیلات کے مطابق سرگودھا روڈ کے سب انسپکٹر عبدالحمید کو اطلاع ملی تھی کہ ہجویری ٹاؤن میں چند افراد جواء کھیل رہے ہیں جس پر پولیس پارٹی نے چھاپہ مار کر چار جواریوں بابر عرف گگن‘ یونس‘ نذیر اور اشرف کو داؤ پر لگی 480روپے کی رقم سمیت قابو کر لیا ‘ ٹھیکریوالا پولیس نے 79ج ب میں چھاپہ مار کر چار جواریوں اعجاز الحق‘ شبیر حسین ‘ جاوید اور معظم کو داؤ پر لگی رقم پندرہ سو روپے سمیت گرفتار کر لیا‘ علاوہ ازیں جھمرہ پولیس نے علی پور بوائیز کالج کی گراؤنڈ میں جواء کھیلتے ہوئے چار افراد حنیف‘ یاسین‘ وسیم ‘ عارف اور عمران کو داؤد پر لگی 750روپے سمیت قابو کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں