کرائم میں غیر معمولی اضافوں کی ایک وجہ قمار بازی کے اڈوں میں بے پناہ اضافہ ہے،محمد ارشد انصاری

جمعرات 13 نومبر 2008 14:21

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13نومبر2008 )سماجی راہنما سابق ممبر ڈسٹرکٹ کرائم کنٹرول کمیٹی محمد ارشد انصاری نے دیانتدار محب وطن جرات مند کرائم فائٹر ڈی آئی جی آپریشن ملک احمد رضا کی فیصل آباد میں تعیناتی کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تعیناتی سے سماج دشمن عناصر کرائم چھوڑ جائیں گے یا پھر اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرائم میں غیر معمولی اضافوں کی ایک وجہ قمار بازی کے اڈوں میں بے پناہ اضافہ ہے اور ان اڈوں کی سرپرستی ہر تھانہ کی پولیس کرتی ہے اور ماہانہ بھتہ لیتی ہے۔پولیس چاہے تو ایک دن کے نوٹس پر یہ جرائم کی بڑی نرسریاں بند ہو سکتی ہیں۔محمد ارشد انصاری نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ہر یونین کونسل سے صرف دو افراد جو دیانتدار دلیر اور ٹاؤٹی سے پاک ہوں پر مشتمل کمیٹی بنادی جائے ضلع بھر میں کرائم کو منظر عام پر لانے اور اسے کنٹرول کرنے میں بے پناہ مدد ملے گی ہر یونین کونسل ممبران کی کمیٹی اور متعلقہ پولیس جرائم پیشہ افراد جرائم کے اڈوں کی فہرستیں الگ الگ تیار کریں اور پھر یقینا کرائم کا گراف انتہائی کم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہر تھانہ کے بڑے بڑے سماج دشمن عناصر جو ریکارڈ یافتہ ہوں ان کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے ان کو پکڑ کر پابند سلاسل کیا جائے پھر امن و امان بھی قائم ہو گا اور محکمہ پولیس پر عوام کا اعتماد بھی بحال ہو گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں