حکومت نے کمشنرز کو اختیارات دئیے ہیں ، چیف سیکرٹری پنجاب

بدھ 26 نومبر 2008 18:01

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین26نومبر2008 ) چیف سیکرٹری پنجاب جاوید محمودنے کہا ہے کہ حکومت نے کمشنرز کو اختیارات دئیے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ضلعی ناظمین کے اختیارات ختم ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ حکومت نے سیاسی وجوہات کی بناء پر ناظمین کے فنڈ روکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فنڈ استعمال کرنا عوام کا حق ہے اور ہم مل جل کر عوام کی خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود بھی ضلعی ناظم رانا زاہد توصیف سے گفتگو میں انہیں اطمینان دلایا ہے کہ ڈیویلپمنٹ کے فنڈز فیصل آباد کی ضلعی حکومت کو ضرور ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں