ساٹھ سالوں سے امریکی غلامی میں پھنسے حکمرانوں نے قوم کو روٹی کے نوالے سے بھی محروم کر دیا ہے ، قاری اصغر

اتوار 30 نومبر 2008 21:30

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30نومبر2008 ) صدر جمعیت اتحاد العلماء و سابق امیر جماعت اسلامی قاری اصغر نے کہا ہے کہ ساٹھ سالوں سے امریکی غلامی میں پھنسے حکمرانوں نے قوم کو روٹی کے نوالے سے بھی محروم کر دیا ہے۔حکمران اللہ کا بندہ بننے کی بجائے امریکہ کے بندے بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایٹمی قوت امریکہ اور ہندوستان کو برداشت نہیں ہو رہی ہندوستان میں حالیہ دھماکے امریکہ اور اسرائیل کی ملی بھگت سے ہوئے پاکستان پر الزام تراشی سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔

اللہ کے راستے میں قربانی اس کا قرب حاصل کرنے کیلئے دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل ہونے والا ملک امریکی مداخلت اور جارحیت کی وجہ سے بے چینی کا شکارہے ملکی آزادی او ر سا لمیت خطرے میں ہے حکمران عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اترے پیپلز پارٹی کی حکومت بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو تلاش کرنے میں ناکام ہوئی ہے اور ان کی اس معاملہ میں خاموشی حیران کن ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں