غلط پالیسیوں سے ملک بحران کاشکار ہے ،عمران خان

اتوار 18 جنوری 2009 12:16

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین18جنوری2009 ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک سیاسی عدم استحکام اور معاشی بدحالی سے دوچار ہے ۔وہ فیصل آباد میں تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے امریکا کے تمام مطالبات تسلیم کیے اور اب پیپلز پارٹی بھی ان کے نقش قدم پر چل رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف نام نہاد جنگ میں اتحادی بننے پر پاکستان کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نو مارچ کو پندرہ لاکھ افراد اسلام آباد میں جمع ہوکر حکمرانوں پر عدم اعتماد کا اظہار کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے بحران سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کا پہیہ جام ہوچکا ہے لیکن حکومت کوئی اقدامات نہیں کررہی ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں