ظاہری حسن کی بجائے روح کی خوبصورتی زیادہ اہمیت رکھتی ہے‘اداکارہ آئینہ شاہ

ہفتہ 18 جولائی 2009 13:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی ۔2009ء )فیصل آبادسے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ آئینہ شاہ کا کہنا ہے کہ ظاہری حسن کی بجائے روح کی خوبصورتی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔وہ گزشتہ دو سال سے شو بز کی دنیا میں پر فارم کر رہی ہے ۔اس نے اپنے کیرئیر کا آغاز لاہور سے کیا تھا ۔ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ اور فیشن ورلڈ میں دھماکہ خیز انٹری دینے کا بھی بے حد شوق ہے ۔

(جاری ہے)

اس نے کہا کہ اب تک ماڈلنگ کا شو ق تو پورا کر چکی ہوں مگر فیشن شوز میں پر فارم نہیں کیا ۔الحمرا ء کے ڈرامہ پنڈو چلا سسرال میرے کیر ئیر کا پہلا ڈرامہ تھا جس کے بعد لاہو ر کے کئی ڈراموں میں چھوٹے چھوٹے رول پرفارم کر چکی ہوں ۔بابر علی کے ساتھ ایک اشتہاری فلم میں کام کر چکی ہوں ۔ایکٹنگ میں نرگس سے اور ڈانس میں دیدار سے بہت متاثر ہوں ۔صائمہ میری فیورٹ اداکارہ ہے ۔اپنے شہر فیصل آبا د میں پہلی بار پر فارم کرنے آئی ہوں ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں