دہشتگردوں کا گھیرا تنگ کر دیا ہے، سلمان تاثیر

منگل 22 دسمبر 2009 16:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 22دسمبر۔ 2009ء) گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کا گھیرا تنگ کردیا ہے، اب وہ صرف آخری کارروائیاں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کے نتیجے میں اس وقت سوات پاکستان کا سب سے پر امن علاقہ ہے، باقی علاقوں میں جاری آپریشن کے نتائج بھی اس جیسے ہی نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بہتر پوزیشن میں نہ ہونے کی وجہ سے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ کی بالادستی کے ساتھ میڈیا کی بھی آزادی چاہتی ہے، مگر میڈیا کے کچھ لوگ حکومت کے لئے مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کی یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں