فیصل آباد،الائیڈ اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف کااحتجاج

پیر 22 فروری 2010 14:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 فروری۔ 2010ء) فیصل آباد میں الائیڈ اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے ایڈمنسٹریٹر کے غیر مناسب رویئے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر الطاف نے پیرا میڈیکل اسٹاف کی ایک خاتون نرس کے ساتھ بد کلامی کی اور معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔ واقعے کے بعد عملے نے اسپتال کے باہر ایڈمنسٹریٹر کے خلاف بھرپور مظاہرہ کیا اور سڑک بلاک کر دی۔ مظاہرین نے ایڈمنسٹریٹر کے خلاف نعرے لگائے۔ وزیراعظم پنجاب شہبازشریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں