فیصل آباد، بچہ سیوریج لائن میں گرکرجاں بحق

پیر 15 مارچ 2010 18:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔15مارچ۔ 2010ء) فیصل آباد میں اڑھائی سالہ بچہ سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہو گیا،ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رکھی۔پولیس کے مطابق رضا آباد میں محمد حسین کا اڑھائی سالہ بیٹا علی حسن کھیلنے کے لئے گھر سے باہر نکلا لیکن وہ اچانک سیوریج لائن میں جا گرا اور جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

لواحقین کا کہنا ہے کہ واسا نے سیوریج لائنیں بچھانے کے لئے کافی عرصے سے کھدائی کر رکھی ہے لیکن کام مکمل نہیں کیا جا رہا جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔مظاہرین نے نڑوالا روڈ پر لاش رکھ کر واسا کے خلاف احتجاج کیا جس سے ٹریفک جام ہو گئی۔غلام آباد کے علاقے میں بھی ایک نالے سے چھ سالہ بچے کی لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ڈی سی او نے واسا کے سب انجینئر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں