فیصل آباد، صحافیوں پر جھوٹامقدمہ درج کیے جانے کیخلاف ریلی

جمعرات 18 مارچ 2010 19:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔17مارچ۔ 2010ء) فیصل آباد میں تھانہ بٹالہ کالونی پولیس کی جانب سےصحافیوں کیخلاف ڈکیتی کی جھوٹی ایف آئی آر درج کرنےکے واقعہ پر فیصل آباد پریس کلب کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گی۔

(جاری ہے)

ریلی میں صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے سول سوسائٹی کے افراد نے بھی بھر پور شرکت کی ۔ ریلی کی قیادت پریس کلب کے صدر شاہدعلی نے کی ریلی کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ایس پی کے حکم پرکی جانے والی پولیس گردی کے خلاف نعرے درج تھے ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی جو ڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں