فیصل آباد، فرض شناسی کا مظاہرکرنے پر سب انسپکٹر معطل

ہفتہ 3 اپریل 2010 15:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔3اپریل ۔2010ء) فیصل آباد میں فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل کے پْرانے مقدمے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر ایک سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

معطل کئے گئے سب انسپکٹر حبیب الرحمٰن نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پاکستان ایئرفورس کے اہلکار کو دوہزار چھ میں قتل کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ کیس ملنے کے بعد انہوں نے منصفانہ انداز میں کیس کی تفتیش کی اور قتل میں ملوث خورشیدہ گروہ کو گرفتار کیا۔ سب انسپکٹر نے کہا کہ منصفانہ تفتیش سے روکنے کیلئے ان پر سیاسی دباوٴ ڈالا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔ مگر جب وہ ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے اور لاش کی برآمدگی کا امکان پیدا ہوا تو انہیں معطل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں