امریکہ دنیا کا سب سے بڑا جھوٹا اور مکار ہے، جنرل (ر) حمید گل

منگل 11 مئی 2010 19:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2010ء) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا جھوٹا اور مکار ہے، 11 ستمبر کا واقعہ امریکہ کا اپنا ڈرامہ ہے، امریکہ کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کو روکنا ہو گا، یہ پاک فوج کیلئے امتحان کا وقت ہے، پارلیمنٹ میں 342 ممبران کو امریکہ کیخلاف آواز بلند کرنا ہو گی، امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں جنگ ہار چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ حمید گل نے کہا کہ ترکی کی پارلیمنٹ نے امریکہ کیخلاف مشترکہ قرارداد منظور کی تھی اس کو تو کچھ نہیں ہوا خود کو آزاد مختار کہنے والے منتخب ممبران کو بھی امریکہ کیخلاف قرارداد پیش کرنا ہو گی اگر یہ پارلیمنٹ بھی امریکہ کیخلاف آواز بلند نہ کر سکی تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے اراکین جن میں جعلی ڈگریوں والے بھی شامل ہیں وہ ایسے ہی ہیں جیسے ایک احاطے میں بھوکی گائے سوکھا چارہ کھا رہی ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر امریکی کارروائیوں کو نہ روکا گیا تو کل وہ نواز شریف کے بیٹے کیخلاف بھی کارروائی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا جھوٹا اور مکار ہے، 11 ستمبر کا واقعہ امریکہ کا اپنا ڈرامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں جنگ ہار چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں