انصاف کا بروقت حصول ہر شہری کا بلا امتیاز حق ہے، خواجہ محمد شریف
منگل 22 جون 2010 12:56
(جاری ہے)
چیف جسٹس خواجہ محمد شریف نے صدر بار فیصل آباد ایس ایم اقبال کی طرف سے دورہ فیصل آباد کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ ماہ نہ صرف خود بلکہ جسٹس چوہدری اعجاز احمد اور جسٹس شیخ عظمت سعید بھی فیصل آباد بار آئیں گے ۔
اس موقع پر ایس ایم اقبال نے فیصل آباد میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد بار ملک کی تیسری بڑی بار ہے جبکہ فیصل آباد ریونیو کی ادائیگی کے سلسلہ میں دوسرے نمبر پر ہے یہاں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کا 25سالہ پرانا مطالبہ ایک کروڑ عوام کے دلوں کی آواز ہے اس لئے چیف جسٹس خواجہ محمد شریف اپنے موجودہ عہدہ کے دوران ہی ہائی کورٹ بنچ کا اعلان کر کے فیصل آباد کے ایک کروڑ عوام پر احسان کریں۔ ایس ایم اقبال نے مزید کہا کہ آئین کے آرٹیکل 37کا تقاضا بھی یہی ہے کہ لوگوں کو جلد اور سستا انصاف فراہم کیا جائے چنانچہ فیصل آباد بار کا مطالبہ نہ صرف بار بلکہ ایک کروڑ عوام کا آئینی حق ہے۔ اس موقع پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے آئین کے آرٹیکل 198کا حوالہ دیا اور فیصل آباد بار کے مطالبے پر مثبت انداز میں غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ سیکرٹری رانا علی عباس خان نے چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کو یاد دلایا کہ عدلیہ کی بحالی کی تحریک کے دوران فیصل آباد بار نے بہت قربانیاں دی تھیں اور فوجی آمر کی طرف سے بنچ کے قیام کی پیش کش کو بھی ٹھکرا دیا تھا۔ صدر بار نے ایسے وکلاء جن کے پاس چیمبرز نہیں ہیں کے مسائل کابھی ذکر کیا اور چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کو ایک تحریری درخواست پیش کی جس میں ضلع کچہری فیصل آباد میں بخشی خانہ کی بوسیدہ اور پرانی عمارت چیمبرز تعمیر کرنے کیلئے الاٹ کرنے کی استدعا کی گئی ۔ چیف جسٹس خواجہ محمد شریف نے اس درخواست پر ڈسٹرکٹ جج فیصل آباد طاہر پرویز سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور یقین دہانی کرائی کہ یہ جگہ چیمبرز کی تعمیر کیلئے بار کو دے دی جائے گی۔ چیف جسٹس کے استفسار پر نائب صدر بار سید صفدر بخاری نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر پرویز اور ماتحت عدلیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ جوائنٹ سیکرٹری بار ملک وسیم مشتاق کھنہ کی طرف سے توجہ دلانے پر چیف جسٹس نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ بینکنگ کورٹس کو بھی احاطہ سیشن کورٹ میں منتقل کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صارفین بجلی کے مسائل کے فوری ازالہ کیلئے ایس ای فرسٹ سرکل29اپریل کو ای کچہری کا انعقاد کریں گے،فیسکو
کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک جرمنی کے چار رکنی وفد کا واسا ہیڈ آفس فیصل آباد کا دورہ
فیصل آباد، شہر کے اہم مقامات نشئیوں کی آماجگاہ بن گئے
فیصل آباد،ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی بڑی کارروائی
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
کرکٹ کے ساتھ ہاکی،فٹبال،اتھلیٹکس،بیڈمنٹن ودیگر کھیلوں کو اجاگرکریں گی:صوبائی وزیر سپورٹس ویوتھ آفیئرز ..
آئے روز چکن کے ظالمانہ ریٹس‘ فارمرز کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پریشان ہیں: اشفاق بابر
فیصل آباد ، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلور ملزکے لائسنس منسوخ
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
فیصل آباد،ویلڈنگ کے کام کے دوران رائس ملز میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا باردانہ جل کر خاکستر ہو ..
فیصل آباد،ہینڈ فری خریدنے پر جھگڑا کے دوران تیزاب گردی سے 4 افراد جھلس گئے
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی ..
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ